عمران خان

پی ڈی ایم رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کیساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔

ہفتہ کے روزسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاﺅن چاہتے تھے اور پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔وزیر اعظم نےکہا کہ یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں اور ایسے وقت میں جلسے کر رہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں