مراد علی شاہ

پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور اتحادی ناراض، حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی،مراد علی شاہ

سیہون شریف(عکس آن لائن) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی، وعدوں کے باوجود عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا، اپوزیشن کی بجائے حکمران جماعت کے اتحادی اور اپنے ہی اراکین اسمبلی قیادت سے ناراض ہیں، لگتا ہے حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھان سیدآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ چکے کہ یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، آصف علی زرداری کی ضمانت میڈیکل بنیادوں پر ہوئی ہے، انکی طبعیت خراب ہے تاہم وہ بیماری کے باوجود بھی ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ کے نیچے ملک کی عوام پھنسے ہوئے ہیں، وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، متعدد وعدوں کے باوجود پی ٹی آئی حکومت سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی کے اپنے ممبران حکومت کو ٹف ٹائیم دیتے ہیں، اسمبلی کے اندر ان ہاﺅس تبدیلی آئینی اور جمہوری طریقے سے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں