احسن اقبال

پی ٹی آئی کی منطق یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انکی جیت ہے، احسن اقبال

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی منطق یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انکی جیت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نرالی منطق یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انکی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سے اپنے حق میں جو دلیلیں دے رہی ہے ان کا نچوڑ یہ ہے کہ عمران نیازی آئین و قانون چبائے، کھائے، توڑے یا پیروں سے مسلے وہ قانون سے بالاتر ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ جو چاہے مرضی کرے کون ہے جو اسے پوچھ سکے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں