ڈالر

پی ٹی آئی کو بیرون ملک پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں 7 لاکھ ڈالر سے زئد رقم مل گئی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کو بیرون ملک پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں لاکھوں ڈالر مل گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ جو عمران خان پر توشہ خانے کا تحفہ بیچنے کے الزامات لگا رہے ہیں ان کو کوئی بتائے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 24 گھنٹے سے کم وقت میں 7 لاکھ ڈالر سے زیادہ فنڈز جمع کر لیے ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانی ہر طرح سے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں