بابر اعوان

پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالے ڈیپوٹیشن پر آئے تھے،بابر اعوان

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر جانیوالے ڈیپوٹیشن پر آئے تھے،پارٹی چھوڑ کے جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عمران خان کا ایک ووٹ بھی نہیں کاٹ سکتی۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، کروڑوں لوگ ان کے ساتھ ہیں، ہم کاغذی شیر کی طرح چھپے ہوئے نہیں بلکہ میدان میں ہیں، یہ ہمارا ملک ہے اسے ٹھیک کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے پارٹی چھوڑنے پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میں یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے، پارٹی چھوڑ کے جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں