شازیہ مری

پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز پر ان کے ہی ممبران کو اعتراض ہے، شازیہ مری

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہاہے کہ حکومت کی ناکامی ان کی سینیٹ میں ناکامی کا بڑا سبب بنتی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز پر ان کے ہی ممبران کو اعتراض ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ میں ممبران کو عام انتخابات کی طرح ووٹ کا حق حاصل ہے۔

آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ کا ووٹ خفیہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کو ایسے امیدوار لانا چاہئیں جو پارٹی کے منشور سے وابستہ ہوں۔شازیہ مری نے کہاکہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اگلا قدم ہوگا، پی ڈی ا یم ایک تحریک ہے جو چلتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں