اسد عمر

پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکوعدلیہ مخالف تقریرپرتوہین عدالت کا نوٹس جاری

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر)راولپنڈی کی ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔راولپنڈی کی ہائی کورٹ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج ہوچکا اب اس کیس میں کیا ہے؟جسٹس جواد حسن نے لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کوجواب طلب کرلیا۔عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں