پٹرولیم کے شعبے

پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم کے شعبے کے 6 منصوبوں کے لئے 29 کروڑ 81 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم کے شعبے کے 6 منصوبوں کے لئے 29 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد جاری کئے۔

وزارت پٹرویم کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں پٹرولیم کے شعبے کے لئے مجموعی طور پر 58 کرور 18 لاکھ 12 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں بلوچستان میں اوتھل، لسبیلہ میں معدنیات کی تلاش کے لئے 31 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں