پی ایس ایل 6

پی ایس ایل 6، 2ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

کراچی( عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 ٹیموں کے 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب جاری اعلامیئے کہاگیاہے کہ پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے۔ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعدان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں