پی آئی اے

پی آئی اے روزانہ کی بنیاد پر برطانیہ کیلئے پروازیں چلائے گی

اسلام آ باد (عکس آن لائن) وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے برطانیہ کا آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ، پی آئی اے (آج) اتوار سے روزانہ لاہور اور اسلام آباد سے لندن،مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے پروازیں چلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی ہدایت پر پی آئی اے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر رہی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن 19 اپریل سے روزانہ لاہور اور اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے پروازیں چلائے گی۔ پروازوں کا مقصد دونوں ملکوں میں پھنسے شہریوں کو وطن واپس پہنچانا ہے۔

حکومت نے پرواز کی اجازت تمام حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر دی ہے۔ پرواز کا یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10ہزار روپے یا 525پاونڈ ہوگا۔

پروازوں پر پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ پروازوں پر سیٹوں کی بکنگ شروع ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں