بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل لاہور آئینگے

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چند روز کے وقفے کے بعد اتوار کے روز دوبارہ لاہور آئیں گے ۔پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کے مطابق بلاول بھٹو پیر کے روز پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس “ سے خطاب کریں گے ۔

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کے روز وسطی پنجاب کے ڈویژنل اور ضلعی سیکرٹریز سے خطاب کریں گے ۔ لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو سے پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ حسن مرتضی نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کا ساہیوال ڈویژن کا دورہ بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو چند روز قبل لاہور سے کراچی اور وہاں سے اسلام آباد گئے تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت وسطی پنجاب میں سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی دوبارہ لاہور واپسی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں