راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی لاک ڈاﺅن اور دھرنے کی سیاست کے خلاف ہے، نئے انتخابات بھی مسئلے کا حل نہیں، راجہ پرویز اشرف

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لاک ڈاﺅن اور دھرنے کی سیاست کے خلاف ہے، نئے انتخابات بھی مسئلے کا حل نہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پیر کو پارٹی کور کمیٹی اجلاس طلب کیا ہے جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، ہم نے ہمیشہ سسٹم بجانے کی کوشش کی ہے۔

ہفتہ کولاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز بھی سیاستدانوں یا کارکنوں کو بددل نہیں کرتی اور جب کارکن اورعوام سڑکوں پر نکلتے ہیں تو تحریک بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سسٹم بچانے کی کوشش کی ہے اور پیپلز پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے سسٹم کو خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے عام آدمی کی زندگی اجیر ہوکر رہ گئی ہے، اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی، آزادی مارچ کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاک ڈاﺅن اور دھرنے کی سیاست کے خلاف ہے جبکہ انتخابات ہونا مسئلے کا حل نہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں جبکہ حکومت کے پاس آزادی مارچ کو روکنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں