مفتاح اسماعیل

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پرآکرنہیں کرنا چاہیے تھا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پرآکر نہیں کرنا چاہیے تھا۔ جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے گزشتہ شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

یہ اعلان میرے ایک اورساتھی کو کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں