پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان

اسلا م آباد (عکس آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تخمینہ کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں