وسیم اکرم

پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث نہیں آسکا ، وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتا دی

کراچی (عکس آن لائن) سابق کپتان سلطان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث نہیں آسکا ۔ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے نکاح پر مبارکباد دی۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں تاہم میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں