بورس جانسن

پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا،بورس جانسن

لندن(عکس آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ جب کال آئے، ویکسین لگوائیں۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے مزید کہ ویک اینڈ پر گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ضرور سوچیں۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گھر پر رہیں تاکہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا وقت نہیں آیا۔ پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کورونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہو گا۔وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ گزشتہ روز انگلینڈ میں ڈھائی لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں