خواجہ سعد اور سلمان رفیق

پیراگون سکینڈل، خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع

لاہور(عکس آن لائن ) احتساب عدالت نے پیراگون ہا وسنگ ریفرنس میں محکمہ مال کے گواہوں کو طلب کر تے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کر دی ۔

پیر کو احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہا وسنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نیب نے قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بنانے کے بیان کی کاپی خواجہ برادرن کے وکلا کو فراہم کردی۔

نیب پراسیکیوٹر نے نفی میں جواب دیا، کہا ابھی بیان کی کاپیاں فراہم کردیتے ہیں، عدالت نے خواجہ برادران کے وکلا کو بیان کی کاپیاں فوری فراہم کرنے کا حکم دیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ قیصر امین بٹ کے علاوہ دیگر گواہوں کو طلب کرلیں،

قیصر امین بٹ صحت یاب ہوتے ہی عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کو منظور کرلیا اور محکمہ مال کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 24جنوری تک ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں