خون میں چکنے ماد ے

پیازدل کے امراض میں مفید، خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتی، ماہرین

لاہور (عکس آن لائن) زرعی ماہرین اور طبی ماہرین نے بتایاہے کہ پیا ز ایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمارفوائد ہے بالخصوص پیا ز نظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ہیضہ سے موثر طور پر بچاتی ہے دل کی بیماریوں کیلئے پیا ز اس لیے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے ماد ے پیداہونے نہیں دیتی، بلغم سے چھٹکار ے اور کھانسی سے نجا ت کیلئے پیاز نہایت مفید ہے،

پیا ز ایک پیشا ب آوور ادویاتی سبزی ہے ا س سے پیشا ب باکثرت ہے ا س کا استعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے، دانتوں کے درد سے نجا ت کیلئے حکماحضرا ت اکثرپیاز استعمال کرنے کا مشور ہ دیتے ہیں، برص کے مرض میں پیا ز کو بطورعلاج استعمال کروایاجاتاہے، موسم گرمامیں پیاز کا استعمال گرمی کی شد ت سے محفوظ رکھتا ہے اورلو سے بچاؤ کاموثر ذریعہ ہے، پیاز میں فینول اور فلیونائیڈزہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہا یت مفید ہے، ہیضے کے موسم ہیضے سے بچاؤ کیلئے پیاز کو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں اور شفا پائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں