شیخ رشید

پہلے ہی کہا تھا (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کرے گی‘ شیخ رشید

پشاور(عکس آن لائن )وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی آرمی ایکٹ میں ترامیم کی حمایت کرے گی، عمران خان کا ایجنڈا احتساب ہے، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائے گا۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں اچھی فضا بنی ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی میں حمایت کی، آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی، پہلے ہی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم تعویزوں کی وجہ سے ہوئی، تعویزوں کی جب ضرورت ہو کام آتے ہیں، یہ لوگ ویسے نہیں مانتے اس لیے تعویز کیے ہیں، میں سیاست کی ابابیل ہوں، میں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کام پکا ہے۔شیخ رشید کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا احتساب اور احتساب ہے جو ہر صورت میں ہوگا، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائیگا، عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزرگیا۔شیخ رشید نے حریم شاہ سے متعلق سوال کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کے سامنے گھٹیا سوال نہ کریں، حریم شاہ پربات نہیں کروں گا کیونکہ اس سے وہ لوگ سر پر چڑھتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اضا خیل میں نئے ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر رہے ہیں، ڈرائی پورٹ 51 کروڑ روپے سے مکمل کیا گیا، رحمان بابا ٹرین پر 120 فیصد بکنگ ہے، سمگلنگ خاتمے کا واحد طریقہ ڈرائی پورٹ سے مال اٹھایا جائے۔

فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزر گیا، پاکستان کو خطے میں نئی ذمہ داریاں ملنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت میں نوجوان اپنے حق کیلئے سڑکوں پر ہیں، سارا بھارت مودی کیخلاف نکل آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں