درآمدات

پہلی سہ ماہی میں صنعتی شعبے کی مجموعی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہیں

لاہور( عکس آن لائن)بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے جس کے مطابق جولائی تا ستمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار0.4 فیصد گر گئی۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار0.4فیصد گرگئی، ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار0.01فیصد بڑھی۔ماہ ستمبر میں ماہانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں0.1فیصد اضافہ جبکہ جولائی تا ستمبر غذائی شعبے کی پیداوار6.2فیصد کم ہوئی۔

تمباکو سیکٹر کی پیداوار31.2فیصد گری، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار3.3فیصد کم ہوئی اور شعبہ ادویات سازی کی پیداوار29فیصد کم ہوئی۔جولائی تا ستمبر مشروبات شعبے کی پیداوار3فیصد بڑھی، کیمیکل مصنوعات کی پیداوار میں6.9فیصد اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں2.2فیصد کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر فرنیچر شعبے کی پیداوار126.6فیصد اور آئرن اور اسٹیل شعبے کی پیداوار4.9 فیصد تک بڑھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں