مٹرکی اگیتی فصل

پھلیوں میں دانے بھرجانے پرمٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھرجانے پرمٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اورچنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹرکی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ مٹرکی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام3 چنائیاں دیتی ہیں۔ا نہوں نے بتایا کہ کاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کاخیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اورنہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے ۔

ا نہوں نے کہا کہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کاوقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دورکی منڈیوں تک فروخت کے لئے پہنچانا درکار ہوتو چنائی شام کو بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مٹرکی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقراررکھنے کے لئے انہیں چنا کے بعدکپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں