مٹر

پھلیوں میں دانے بھرجانے پرمٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں ، ماہرین زراعت

قصور(عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھرجانے پرمٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیرسے گریز کیاجائے تاکہ مٹر کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ مٹرکی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3 چنائیاں دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اور نہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑ اجائے۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کا وقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دورکی منڈیوں تک فروخت کے لئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں