لاہور ہائیکورٹ

پٹرول بحران کا ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (عکس آن لائن ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کا بہت بڑا بحران آیا،

پٹرول بحران کا ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرول بحران کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

اٹارنی جنرل، چیئر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل، سیکریٹری پٹرولیم، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا حکومت بتائے ایسے بحران کے خاتمے کیلئے کیا اقدامات ہو رہے ہیں ؟

وزیراعظم بتائیں اوگرا کیخلاف کیا اقدامات کیے گئے ؟۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ،

کیوں نہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی جائے،

کمیٹی ذخیرہ اندوزی، بحران، قیمتوں سے متعلق رپورٹ تیار کرے،

کمیٹی رپورٹ پارلیمنٹ اور عدالت پیش کر دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں