پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے نوعمر قیدیوں کے پائوں دھوکر انہیں بوسہ دیا

ویٹی کن سٹی (عکس آن لائن)مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اٹلی میں بچوں کے ایک جیل میں پہنچ کر نوعمر قیدیوں کے پائوں دھوئے اور چومے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس، برونکائٹس سے صحت یاب ہونے کے بعد روم کے مضافات میں واقع نوجوانوں کی ایک میں جیل گئے۔

انہوں نے حضرت عیسی کی عاجزی کی روایت کا اعادہ کرتے ہوئے 12 قیدیوں کے پاں دھوئے اور چومے۔پوپ فرانسس پہلے پوپ ہیں جنہوں نے خواتین اور غیر کیتھولک کو پاں دھونے کی اس روایت میں شامل کیا۔منعقد اس سروس میں ایک قیدی سینیگال سے تعلق رکھنے والا مسلمان جبکہ دو خواتین تھیں۔قیدیوں کے پیر چومنے کی اس روایت کو ہولی تھرس ڈے کے نام سے حضرت عیسی علیہ السلام کی اپنے قیدی ساتھیوں کے ساتھ گزاری آخری شام (The Last Supper) کے واقعے سے منسوب کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں