پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے رول نمبر سلپس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی

﴿لاہور( عکس آن لائن )پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے /بی ایس سی پارٹ ون اور ٹو، بی اے /بی ایس سی (سپیشل کیٹگری )پارٹ ٹو اور بی اے (سماعت سے محروم ) سالانہ امتحان 2020ء کے پرائیوٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کیلئے رول نمبر سلپس کو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیاہے جبکہ ریگولر امیدوار اپنی رول نمبر سپلس کیلئے متعلقہ کالجز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں