وزیراعلی مریم نواز

پنجاب کے ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات اورہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،وزیراعلی مریم نواز نے 5سالہ پلان کی منظوری دیدی

لاہور (عکس آن لائن)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل خصوصی اجلاس میں ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو،محکمہ صحت کی اپ گریڈیشن کے پانچ سالہ پلان پر غور اور سسٹم کی اصلاح کا جائزہ لیا گیا۔

دیہی اور رورل مراکز صحت، ڈسپنسریوں کے انتظام کی بہتری کیلئے تجاویز ،ماں اور بچے کی صحت اور ان کے لئے معیاری علاج سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے شفافیت یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کا حکم دیا۔ہیلتھ ایڈوائزری کونسل میں سرکاری حکام،پروفیشنلز اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر وبحالی کا پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کا بیرونی اور اندرونی ڈیزائن یکساں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو 2ہفتے میں بی ایچ یو اور آر ایچ سی کے موک ڈیزائن پیش کریں ۔وزیراعلی مریم نواز شریف کا ہسپتالوں میں عوام کی رہنمائی کے لئے اردو سائن بورڈز اور فرشی ایرو لائننگ لگانے کی ہدایت کی اورعوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی منظوری بھی دے دی۔ہر ضلع میں ہارٹ، کینسراوردیگر بیماریوں کے علاج کے لئے میڈیکل سنٹرکے قیام کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے صحت کی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا پلان طلب کر لیا۔

فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کے تحت سب اربن ایریا اور دیہات میں مقررہ ایام پر موبائل ہیلتھ یونٹ بھیجیں جائیں گے۔موبائل ہیلتھ یونٹ میں میڈیکل آفیسر،ایل ایچ وی،ڈسپنسر اور دیگر سٹاف کے علاوہ ضروری طبی آلات ہوں گے۔عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر دینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہسپتالوں کو عوامی ضروریات کا تعین کرکے طبی آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے نومولود بچوں کے لئے انکو بیٹر کی کمی ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے لئے علاج کی بہتر سہولتیں یقینی بنانا میرا عزم ہے۔بورڈ آف مینجمنٹ میں میرٹ پربہترین پروفیشنل اور ٹیکنیکل ممبر شامل کئے جائیں گے۔ہر ہسپتال میں خالصتا میرٹ پر ایم ایس لگائے جائیں گے،کرپشن پر زیر وٹالرنس ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ غریب آدمی کو کینسر کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔محکمہ صحت میں عوام کی آگاہی اور ہیلتھ سکریننگ کو ترجیح دی جائے۔بی ایچ یو لیول پر ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

سیکرٹری صحت علی جان نے شعبہ صحت کی اپ گریڈ یشن کے لئے5سالہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سابق سینیٹرپرویز رشید،رکن اسمبلی مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں