ڈاکٹریاسمین راشد

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمام بچوں کی سکریننگ کی جائیگی، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور (عکس آن لائن)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی الحمراء میں کپس پریپریشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطورخصوصی شرکت۔ تقریب میں اساتذہ اورطلباء وطالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کامیاب ہونے والے بچوں کودیکھ کرانتہائی خوشی ہورہی ہے۔

انسان کو قابلیت اوراچھاماحول ہی بلندمقام پرپہنچاتاہے۔ بچوں کوآگے بڑھنے میں صحت مندماحول بنیادی کرداراداکرتاہے۔ بچوں کومحنت سے اپنے والدین اورملک کانام روشن کرناچاہئے میں نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں کے والدین کومبارکباددیتی ہوں۔ وزیراعلی سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سکریننگ پروگرام گیم چینجرثابت ہوگا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمام بچوں کی سکریننگ کی جائیگی۔

والدین ہرطرح کی قربانی دے کراپنے بچوں کاخواب پوراکرتے ہیں۔ بچوں کوبچپن سے ہی صحت مندرہنے کیلئے تعلیم کے ساتھ کھیل کودکی عادت ڈالنی چاہئے اور بچے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مددسے جدید علوم سے روشناس ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں