پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی اس استدعا منظور کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کی مرحلہ وار اپگریڈیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 295 ارب روپے کے فنڈز مختص کردئیے ہیں۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن کے بعد سرکاری سکولوں میں 40 لاکھ سے زائد بچے داخل کروائے جا سکےں گے جبکہ پنجاب حکومت سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کے پہلے مرحلے میں 17 ارب روپے خرچ کرے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں لڑکیوں کے 12 ہزار 150 سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں