احتجاج

پنجاب اسمبلی اور پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے احتجاج کا اعلان، پاکستان کسان اتحاد

پاکپتن(نمائندہ عکس آن لائن) پاکستان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا اعلان کردیا،

پنجاب اسمبلی کے سامنے آج اور پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام کسانوں کا اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس کی قیادت پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر پنجاب چوہدری رضوان اقبال،

ضلعی صدر پاکپتن طیب رضا خان، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد اشرف نے کی،

اجلاس سے خطاب کرتے چوہدری رضوان اقبال نے کہا کہ کسانوں کےلئے حکومت کی ناقص پالیسیوں کو مسترد

کرتے ہیں، ٹیوب ویل کے بلوں پر ایف پی اے اور یو ٹی آر ٹیکس ختم کیا جائے ،

اور فی یونٹ چار روپے 35 پیسے مقرر کیا جائے۔ ڈی اے پی کھاد سے ٹوکن سسٹم ختم کیا جائے،

اور سبسڈی دیکر کھاد کی قیمت کم کی جائے۔ کسانوں کے ذریعے کے قرضہ جات معاف کئے جائیں۔

جن علاقوں میں زمینداروں کا ٹڈی دل سے نقصان پہنچا ہے ان کےلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 23 جون کو پاکستان بھر کے کسان پنجاب اسمبلی کے سامنے اور 24 جون کو پارلیمنٹ ہاوس کے

سامنے دھرنا دیں گے۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔

کسانوں نے واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں