حیدر سلطان

پنجابی فلموں کے فروغ کیلئے باقاعدہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے ‘حیدر سلطان

لاہور (عکس آن لائن) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کے فروغ کے لئے باقاعدہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے ،ہم چھوٹے بجٹ سے بھی فلمیں بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں ہماری اردو فلموں کا مقابلہ بھارتی فلموں کے ساتھ کیا جاتا تھا جبکہ پنجابی فلموں کا ان کے پاس کوئی توڑ نہیں تھا مگر اب بالی ووڈ انڈسٹری میں پچھلے دس سالوں میں اپنی پنجابی فلموں کی طرف دینی شروع کی جس کے انہیں مثبت نتائج بھی ملے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی پنجابی فلمیں بہت بڑی سرمایہ کاری سے نہیں بنائی جاتیں ،ان فلموں میں کامیڈی کے ساتھ ایکشن کو رکھا جا رہا ہے اور ان کا یہ فارمولا کامیاب ہے جبکہ موجودہ حالات میں ہمیں بھی اسی طرح کے تجربات کرنے ہوں گے کہ کم سرمائے سے فلمیں بنائی جا سکیں اور اس میں کوئی مشکل بھی نہیں بلکہ اس کیلئے صر ف ٹھوس منصوبہ بندی ضروری ہے اور ہمارے فلمسازوں کو اس حوالے سے سرجوڑ کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں