فیاض الحسن چوہان

پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی، فیاض الحسن

راولپنڈی (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی،عمران خان قوم کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب کیلئے جو نام دیئے ہیں ان پر عملدرآمد کرے،آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان اور پی ٹی آئی کا کوئی مسئلہ نہیں،ہم جو کھیل رہے ہیں وہ پوری زندگی کا میچ ہے۔فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے دھرنے کا راولپنڈی میں دھرنے کا تیسرا دن ہے، سردی اور بارش کے باوجود پی ٹی آئی اور عمران خان کا کارکن یہاں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقبال کی فکر کو لیکر عمران خان آج میدان سیاست میں ہے، اقبال کے خودی کے نظریئے کو لیکر عمران خان قوم کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے گولیاں کھا کر یہ ثابت کیا ہے وہ لیڈر ہے گیدڑ نہیں ہے، عمران خان بھاگا نہیں اور قوم کے سامنے موجود ہے۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان نے عملی طور پر قربانی دیکر ثابت کیا وہ حقیقی لیڈر ہیں، عمران خان قوم کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے اور مقدمات ہوئے لیکن عمران خان پلیٹلیٹس کا بہانہ کا بہانہ بنا کر لندن نہیں بھاگے، پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگ جانے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، فیصل شاہکار نے بھی پنجاب میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تین نام آئی جی پنجاب کیلئے وفاق کو بھیجے ہیں،

24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس پر فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انکا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اصرار کررہی ہے کہ فیصل شاہکار ہی آئی جی پنجاب رہیں، ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے جو نام دیئے ہیں ان پر عملدرآمد کرے، ان میں سے ایک نام کو قبول کرکے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان نے کبھی فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی، عمران خان نے پاک فوج کو اپنے سے زیادہ اہم بتایا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان اور پی ٹی آئی کا کوئی مسئلہ نہیں، عوام کی 85 فیصد حمایت حاصل کرنے والا لیڈر عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ عوام کا جینا بھی محال اور مرنا بھی محال ہوگیا۔ امریکی صدر ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان دیتا ہے اور بلاول اس کا دفاع کرتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بھارت کے ایٹمی پروگرام محفوظ نہیں اس کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی جاتی، ہم جو کھیل رہے ہیں وہ پوری زندگی کا میچ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں