کمی ریکارڈ

پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.94فیصد کی کمی ریکارڈ

کراچی(عکس آن لائن)ملک میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.94فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 سے فروری 2020 تک پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات پر1326.052ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا،

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.94فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات پر1440.49ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں 7.23فیصد اضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے 8ماہ میں دس لاکھ 59ہزار6 میٹرک ٹن پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی،

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 9لاکھ، 87ہزار، 612میٹرک ٹن پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔فروری 2020 میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 6.53 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں