مریم اورنگزیب

پری بجٹ سیمینار سے کرائے کے ترجمان لاپتہ ہیں ،جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پری بجٹ سیمینار سے عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان لاپتہ ہوگئے ہیں ،جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ معاشی حقائق قوم کے سامنے آنے پر عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان ویسے ہی غائب ہوگئے ہیں جیسے ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کاوعدہ،عمران صاحب کرائے کے ترجمانوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ سچائی بے نقاب ہونے اور مشکل پڑنے پر فرار ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے پری بجٹ سیمینار سے عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان لاپتہ ہوگئے ہیں ،جھوٹے اور جعلی معاشی اعدادوشمار پر روزانہ ٹویٹ کرنے والے گمشدہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان اینکرز اور صحافیوں کے جوابات دینے کے بجائے مفرور ہیں،عمران صاحب 15000 ارب روپے کے ملک وقوم پر بڑھتے ہوئے قرض کا کوئی جواب نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 2019 میں 2.1 فیصد اور 2020 میں منفی 0.5 فیصد شرح نمو رہی جو 1952 کے بعد سب سے کم ترین سطح تھی،عمران صاحب مالیاتی خسارہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین9.1 فیصد اور8.1 فیصد ہے،رواں برس ایک بار پھر بدقسمتی سے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد سے زیادہ ہوگا، کا کوئی کیا جواب دے ۔

انہوںنے کہاکہ تین سال میں پی ٹی آئی بجٹ خسارے 10000 ارب روپے سے بڑھ جائیں گے، کا کوئی کیا جواب دے،40 فیصد روپے کی قدر میں کمی کے باوجود درآمدات میں صرف ایک فیصد اضافہ کیوں ہوا؟ جواب دیں ،آٹے (گندم) کی قیمت 70 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت 110 روپے کلو ہے، اس کا جواب دیں،پانچ کروڑ لوگ غریب اور بے روزگار ہوگئے، اس ظلم اور بربادی کا جواب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں