پرویز الہٰی

پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، پمز ہسپتال منتقل

راولپنڈی(عکس آن لائن ) رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہیٰ کی راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے جس سے ان کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں