F-16 طیارہ

پاک فضائیہ کا F-16 طیارہ شکرپڑیاں اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاک فضائیہ کا F-16 طیارہ شکرپڑیاں اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا،طیارہ 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کر رہا تھا۔

بدھ کے روز پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں اسلام آباد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے موقع پر ریسکو ٹیمیں حادثے کے مقام پر روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ ایف ۔16 طیارہ 23 مارچ یوم پاکستان کی پریڈ کیلئے ریہرسل کر رہا تھا ۔ حادثے کی تحقیقات کیلئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں انکوائری بورڈ تشکیل دے دیاگیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں