ترقیاتی کاموں

پاکپتن :حلقہ پی پی 191میں کروڑوں روپے مالیت سے ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری

ُپاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن )تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا کے حلقہ پی پی 191میں کروڑوں روپے مالیت سے ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری

ترقیاتی کاموں میں 21پختہ سڑکوں کی تعمیر سولنگ، نالی بجلی فراہمی کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ، ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا کے ترجمان محمد حسن میانہ نے بتایا ہے کہ ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا اُن کے چھوٹے بھائی سابق نائب ضلع ناظم پاکپتن میاں اسد اﷲ ممتاز مانیکا نے حلقہ کے لوگوں کی مشاورت اور مذکورہ علاقوں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام تجویز کئے ہیں جس پر حکومت پنجاب کے جاری کردہ فنڈز سے کام جاری ہیں

انہوں نے کہا کہ میاں فرخ ممتاز مانیکا کی طرف سے ترقیاتی کاموں میں بہترین اور معیاری کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متعدد ترقیاتی کاموں پر انہوں نے خود اچانک دورے کر کے کام کے معیار کو بھی چیک کیا انہوں نے کہا کہ میاں فرخ ممتاز مانیکا کے تجویز کردہ درجنوں ترقیاتی منصوبوں پر آئندہ مالی سال میں مزید کام شروع ہونگے ترجمان محمد حسن میانہ نے مزید کہا کہ دریائے ستلج پل سے پاکپتن تا چن پیر روڈ کی تعمیرانشا ء اﷲ جلد شرو ع ہو گی یہ خوبصورت سڑک 39کروڑ 80لاکھ کی لاگت سے بنائی جائے گی اس موقع پر قاسم نون سید قمر عباس شاہ سعید سیال بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں