حماد اظہر

پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا، حماد اظہر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر حماد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ سال کے آخری 4 ماہ کی پیشرفت کا اعتراف کیا، اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر برائے معاشی امور نے کہا کہ پاکستان کو ملا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں