پھول

پاکستان ہر سال 100ٹن پھول سعودی عرب برآمد کرتاہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

فیصل آباد۔(عکس آن لائن)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ پاکستان ہر سال 100ٹن پھول سعودی عرب کو برآمد کرتا ہے لہذا فلوریکلچرسے وابستہ کاروبار میں وسیع سرمایہ کاری ملک کیلئے فارن ایکسچینج کمانے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں نیوٹریشن سے بھرپور خوراک کی کمی اور کزن میرج کی وجہ سے گزشتہ پچاس برسوں میں پاکستانیوں کے عمومی قد میں چار انچ کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گندم کے مقابلے میں نیوٹریشن سے بھرپور ایک کلو مکئی آدھی قیمت میں دستیاب ہے لیکن ہم صرف اس بنیاد پر اس کی روٹی سے محروم ہیں کہ آج مکئی سے روٹی تیار کرنیوالی ہنرمند مائیں دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ 50 برسوں کے دوران عام پاکستانی کے قد میں ہونے والی کمی متوازن خوراک کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ کزن میرج بھی اس کی اہم وجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی سائنس دانوں کی کاوشوں سے پاکستان میں مکئی کی پیداوار اس قدر بڑھ چکی ہے کہ یہ فی کلو گندم کے مقابلے میں آدھی قیمت میں دستیاب ہے لیکن ہنرمندماں کی تعداد میں ہونے والی کمی کے باعث شہروں میں مکئی کی روٹی ناپیدہوچکی ہے۔ انہوں نے مقامی پھلوں خصوصا جامن،گوار، لوکاٹ وغیرہ کے جوس متعارف کروانے اور ان کی برآمدات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح پاکستان اربوں روپے کا خطیرزرمبادلہ کما سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں