سمیع اللّٰہ

پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں،سمیع اللّٰہ

اسلام آبا د(عکس آن لائن)سابق کپتان پاکستان ہاکی ٹیم و اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2004ء سے پاکستان ہاکی میں ہونے والی سیاست سے دور ہوں تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

ایک انٹرویومیں اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے کہا کہ افسوس سے کہتا ہوں کہ پاکستان ہاکی تباہی کے دہانے پر ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم 2 بار ورلڈ کپ، 2 بار اولمپکس اور ایشین گیمز میں کوالیفائی نہیں کر سکے۔

اولمپیئن سمیع اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کی رینکنگ 15، 16 نمبر پر ہے جو تشویش ناک بات ہے، تاہم اب ہاکی کے اچھے دن آنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں