عثمان بزدار

پاکستان کے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے’سردار عثمان بزدار

سرگودھا(عکس آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے ـقومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گےـ

مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصرکا ٹولہ ہے اور یہ عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیںـاس ٹولے کا ایجنڈا صرف افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ماضی میں عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا ـ

عثمان بزدار نے کہا کہ لوٹ مار کر کے ذاتی تجوریاں بھرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے ـاپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں انہیں عزت و احترام دیں گے اور کئی اضلاع میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں میں بہتری کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں