حوثی ملیشیاء

پاکستان کی حوثی ملیشیاء کی جدہ، سعودی عرب میں تیل فراہمی کے ٹرمینل پر میزائل حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان سعودی عرب، جدہ میں تیل فراہمی کے ٹرمینل پر حوثی ملیشیاء کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس سے تیل کے ذخیرہ کو آگ لگ گئی لیکن اس پر کامیابی سے قابو پالیاگیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ایسے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جس سے برادر سلطنت سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف ہم برادر سلطنت سعودی عرب کی مکمل حمایت اور اس سے یک جہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں