کلبھوشن یادیو

پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو کیس میں دوبارہ پیشکش

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل کرنے کی پیشکش کر دی۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں کلبھوشن یادیو اور اسے بھیجنے والے ملک بھارت کو وکیل مقرر کرنے کی دوبارہ پیشکش کی گئی ہے،
بھارت کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
پاکستان اس سے قبل بھارت کو کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی ایک سے زائد مرتبہ پیشکش کر چکا ہے مگر بھارت ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں