مریم نواز

پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے وزیر اعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا، مریم نواز

لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعلی مریم نواز شریف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے معاشی روڈ میپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیا ہے ۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے،پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا،مہنگائی میں کمی اور غربت میں تخفیف معاشی روڈ میپ کا قابل تحسین حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں کم لاگت زرعی مداخل سے زیادہ پیداوار کا حصول ہمارا ہدف ہے، معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں