ڈاکٹر جاوید اکرم

پاکستان کوایک صحت مندمملکت بنانے کیلئے صحت کے نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی’ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (عکس آن لائن) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مقامی ہوٹل میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیراہتمام منعقدہ چوتھی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرمختاراحمدنے اختتامی سیشن کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر صومیہ اقتدار، پروفیسرڈاکٹرمحسن آفتاب اوردنیابھرسے آئے طبی ماہرین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی خوبصورت سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقادپرانتظامیہ کوشاباش اورمبارکباددیتاہوں۔

پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیراہتمام چوتھی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس اپنے مقاصدحاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔خدمت انسانیت کیلئے ہرانسان کواپناکردارنبھانا چاہیے۔ پاکستان کوایک صحت مندمملکت بنانے کیلئے صحت کے نظام میں اصلاحات لانی ہوں گی۔ علاج ومعالجہ کے روائیتی طریقہ کارنے صحت کے نظام کوبہت نقصان پہنچایاہے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستانی عوام کوخطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے ریسرچ بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ خدمت انسانیت میں انسان کومشکلات بھی برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ ماضی میں ڈاکٹرزکے حقوق کاتحفظ کرتے ہوئے مجھ پردہشتگردی کے مقدمات بھی درج کئے گئے لیکن اللہ پاک نے سرخروکیا۔ایک صحت مندملک بنانے کیلئے ہمیں صحت مندمعاشرہ فراہم کرناہوگا۔ پاکستان کوایک صحت مندمملکت بناناچاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو صحت مندماحول فراہم کرنے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل ڈھونڈنے ہوں گے۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیراہتمام چوتھی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں دنیاکے مختلف ممالک سے آئے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ پاکستان میں بائیوٹیکنولوجی انڈسٹری ہونی چاہیئے۔پاکستان کی بہتری کیلئے میری جان بھی حاضرہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرمختاراحمدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دینے پر نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ پاکستان کوآگے بڑھانے کیلئے ہمیں اپنارویہ بدلناہوگا۔ اپنے بھائی ڈاکٹرجاویداکرم کے حکم پرحاضرہواہوں۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرمختاراحمدکویادگاری شیلڈبھی پیش کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں