پاکستان کرکٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ فائنل کھیلنے سڈنی سے میلبرن پہنچ گئی، (آج )ٹریننگ سیشن ہو گا

میلبرن (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل کھیلنے سڈنی سے میلبرن پہنچ گئی، قومی ٹیم کا اسکواڈ آج (جمعہ) صبح 11 بجے ایم سی جی میں نیٹ سیشن کرے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے میلبررن کیلئے روانہ ہوئی تو کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور مورال کافی بلند دکھائی دے رہا تھا۔ پاکستانی ٹیم جب میلبرن روانگی کے لیے سڈنی کے ہوٹل سے نکلی تو وہاں فینز بھی بڑی تعداد میں پہنچے گئے، جنہوں نے کرکٹرز کو پھول پیش کیے، تصاویر اور سلیفیاں بنوائیں جبکہ فائنل تک رسائی کے جشن کا کیک بھی کاٹا۔، بس کی جانب جاتے ہوئے ہر کھلاڑی کے ہاتھ میں پھول تھا۔ کپتان بابر اعظم کافی پیتے ہوئے ٹیم بس کی جانب روانہ ہوئے جبکہ محمد رضوان ٹیم بس میں داخل ہوئے تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے اور مسکراتے رہے، وہ کچھ دیر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے پھر اپنی سیٹ پر چلے گئے۔

نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کے بیگ اوور ویٹ تھے، آسٹریلیا میں ڈومیسٹک فلائٹ میں بیگ کا وزن 23 کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے لیکن ان کے بیگ کا وزن 40 کے جی تھا۔دونوں کو ویٹ دوسرے بیگ میں تقسیم کرنے کا کہا گیا، روانگی کے وقت اوور ویٹ پر دونوں کھلاڑی پریشان ہوگئے، دونوں ہوٹل میں جاکر تھیلا نما بیگ لیکر آئے جس میں اپنے وزن کو تقسیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں