حماد اظہر

پاکستان کا ڈفالٹ رسک 4 گنا بڑھ چکا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈفالٹ رسک 4 گنا بڑھ چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لکھا کہ منڈیوں کا اعتبار موجودہ مسلط حکومت سے اٹھ چکا ہے، پاکستان کا ڈفالٹ رسک ان کے دور میں 4 گنا بڑھ چکا ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ روپیہ ان کے صرف تین ماہ میں 50 روپے اپنی قدر کھو بیٹھا۔ پھر بھی بےشرموں کی طرح اقتدار سے چمٹے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل جمعہ کو ان کی پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں