وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پاکستان کاامریکہ کواڈے دینے کاکوئی ارادہ نہیں، کلبھوشن یادیوکاکیس بگاڑنے والی (ن) لیگ ہے، وزیر خارجہ

ملتان (عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کاامریکہ کواڈے دینے کاکوئی ارادہ نہیں، کلبھوشن یادیوکاکیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے،بھارت چاہتاہے کلبھوشن کوقونسلررسائی نہ دی جائے، کلبھوشن کیس میں ہمارا مقصد عالمی عدالت کی سفارشات پر عملدرآمد ہے، وزیرخزانہ نے وضاحت کردی کہ منی بجٹ پیش نہیں ہوگا،احسن اقبال بیان دینے سے پہلے بجٹ کامطالعہ کرلیں۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت چاہتاہے کلبھوشن کوقونسلررسائی نہ دی جائے، کلبھوشن یادیوکاکیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے، کلبھوشن کیس میں ہمارا مقصد عالمی عدالت کی سفارشات پر عملدرآمد ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ا حتساب کے عمل سے گزرنے والے کوصفائی کاموقع دیاجائے گا، انتقام نہیں،صاف وشفاف احتساب پریقین رکھتے ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرخزانہ نے وضاحت کردی کہ منی بجٹ پیش نہیں ہوگا،احسن اقبال بیان دینے سے پہلے بجٹ کامطالعہ کرلیں

احسن اقبال نے بجٹ دستاویزپڑھیں نہ تقریرسنی،بیان داغ دیا، وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کاامریکہ کواڈے دینے کاکوئی ارادہ نہیں، چین کے خلاف جی سیون مملک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سے ترقی پزیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبے کے اقدام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین سی پیک کااپناکام کررہاہے اورکرتارہے گا،چین کایہ پروجیکٹ تعمیروترقی کاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں