پاکستان پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی نے گیس بحران کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے گیس بحران کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، شدید سردیوں میں عوام کو گیس کی عدم فراہمی ناقابل قبول ہے۔ انہوںنے کہاکہ سخت سردیوں میں گیس بحران کے باعث اس وقت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پیپلزپارٹی بروقت گیس بحران کے خدشے کا اظہار کرتی رہی لیکن توجہ نہ دی گئی۔

انہوںنے کہاکہ بتایا جائے کہ سردیوں سے قبل بروقت بحران سے نمٹنے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟ تحقیقات کی جائیں کہ گیس بحران کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ مافیاز کا راگ الاپنے والے خود مافیاز کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، کٹھ پتلی وزیراعظم مافیاز کی سرپرستی کرنا چھوڑ دیں اور بحران کے اصل ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں