پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نامناسب مواد کی روک تھام نہ کرنے پر پانچ ایپلی کیشنزبلاک کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے پانچ ڈیٹنگ / لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنزجن میں ٹنڈر(Tinder)، ٹیگڈ (Tagged)، اسکاؤٹ (Skout)، گرینڈر (Grindr) اور سے ہائے(SayHi) شامل ہیں بلاک کر دی ہیں۔
کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب لائحہ عمل کے تحت غیر اخلاقی /غیر مہذب مواد کو مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر پی ٹی اے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔
یہ ایپلی کیشنز کے ذریعہ غیر اخلاقی وغیر مہذب منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے نے ان اہیلی کیشنز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے تھے۔
ان ایپلی کیشنز کی انتظامیہ نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسوں کا جواب نہیں دیا لہذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں