شیری رحمن

پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا ہے، شیری رحمن

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا ہے۔

آپریشن مرگ بر سرمچار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں۔شیری رحمن نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں، پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں، تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایران کی جانب سے پاکستانی خود مختاری پر حملہ غیر متوقع تھا۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو وہ پاکستان کو آگاہ کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں